Ghulam murtaza

محترم والدین السلام علیکم

19 تا 24 ستمبر 2022 ضلع بہاولپور حکومت پنجاب کی طرف سے 5 سے 12 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو کرونا سے بچاو کے لیے خصوصی مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس میں 5 سال سے 12 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو کرونا سے بچاو کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں ہر گلی محلے اور سکول میں جا کر بچوں کو کرونا کے خلاف حفاظتی ٹیکے لگائیں گی اس مقصد کیلئے تمام والدین سے گزارش ہے کہ محکمہ صحت ضلع بہاولپور کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔ شکریہ

منجانب: ڈاکٹر محمد اقبال مکول چیف ایگزیکٹو آفیسرمحکمہ صحت ضلع بہاولپور
ڈاکٹر خالد محمود آرائیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریوینٹو سروسز ضلع بہاولپور
زیر نگرانی جناب زاہد پرویز وڑائچ ڈپٹی کمشنر بہاولپور

 

 

Leave a Comment